پاکستان میں ایک ہی دن میں کرونا وائرس کے مزید 91 کیسز کی تصدیق ہوگئی۔ سندھ میں 76 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی یکدم 15 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ ملک بھر میں تعداد 136 تک پہنچ گئی۔
خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ تفتان سے لائے گئے 19 کو ٹیسٹ کیا گیا جن میں 15 افراد کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ ان کو ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
بلوچستان میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 جبکہ پنجاب میں صرف ایک ہے۔


0 Comments