واشنگٹن ڈی سی میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس جبکہ سن فرانسسکو میں مہلک وائرس کے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، برطانیہ میں بھی مزید 42 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
نیویارک میں کورونا وائرس کے 45 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ واشنگٹن ڈی سی میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس جبکہ سن فرانسسکو میں مہلک وائرس کے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی مزید 42 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
متفرق میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے اندر 45 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
مختلف امریکی شہروں اور ریاستوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 89 تک پہنچ چکی ہے۔
خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس 102 ممالک تک پھیل گیا ہے۔ مہلک وائرس سے اب تک 3 ہزار 571 اموات واقع ہو چکی ہیں جبکہ ان میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ادھر اٹلی میں کورونا وائرس سے 233 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 ہزار مریضوں میں رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16، اسپین میں 10 جبکہ امریکہ میں 19 ہو گئی ہے۔ برطانیہ میں بھی مزید 42 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 209 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار ہے جن میں سے 59 ہزارصحت یاب ہو چکے ہیں۔


0 Comments