کورونا وائرس ایمرجنسی کے لیے پنجاب حکومت نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ آپ بھی سکون کا سانس لیں گے


 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس ایمرجنسی کے لیے پنجاب نے 217ملین کا حفاظتی سامان خرید لیاگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ بھرمیں ایمرجنسی کےلیے مختص236ملین میں217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکاکہنا تھا کہ 160 ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 47ملین کی سپلائی موصول ہو چکی ہے جبکہ باقی آئندے ہفتے موصول ہو جائے گی۔تمام ہسپتال جن میں کورونا وائرس کے وارڈز ہیں وہاں سپلائی کی کوئی قلت نہیں ہے، ہسپتالوں میں کورونا وائرس حفاظتی سامان وافر تعداد میں موجود ہے اورمزید بھی پہنچایا جا رہا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور کورونا وائرس کے کاتمے کے لیے بنائی گئی خصوصی کیبنٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل تعاون کر رہے ہیں،کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments