ملتان سلطانز کے جنوبی افریقی بیٹسمین رائلی روسو قبل از وقت پاکستان سپر لیگ چھوڑ جانے پر پچھتاوے کا شکار ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں خود کو ہر بار مکمل طور پر محفوظ محسوس کیا۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث وطن واپس لوٹ جانے والے 30 سالہ رائلی روسو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہر پاکستان آمد پر بھرپور میزبانی کا لطف اٹھایا اور خود کو مکمل طور پر محفوظ تصور کیا اور اگر وہ ان حالات سے اس وقت واقف ہوتے جن کا انہیں اب علم ہے تو انہیں یقین ہے کہ وہ قدرے مختلف نتیجے پر پہنچتے ۔
رلی روسو کا کا کہنا تھا کہ کراچی،لاہور اور راولپنڈی میں تماشائیوں کا جوش و خروش کم نہیں مگر ملتان پہنچ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کرکٹ نے اس ملک کیلئے کیا کچھ کیا ہے ۔


0 Comments