دنیا کے مختلف ممالک میں درجہ حرارت یا موسم گرم ہونا شروع ہوگیا ہے مگر کیا یہ نئے نوول کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار کو سست یا ختم کردے گا؟
عالمی ادارہ صحت اور مختلف طبی ماہرین کا تو کہنا ہے کہ ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ گرم موسم اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے سے کیا کردار ادا کرے گا اور ایسی توقع رکھنا فی الحال درست نہیں۔تاہم چین میں ہونے والے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرم اور مرطوب موسم وائرس کی لوگوں کو بیمار کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتا ہے۔
بیجنگ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانں کی تحقیق میں عندیہ دیا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں ہر ایک ڈگری اضافہ اور نمی کی شرح بڑھنے سے کورونا وائرس کے مرض کووڈ 19 کی پھیلنے کی طاقت میں کمی آئے گی۔
محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ شمالی نصف کرے میں موسم گرما اور برسات کی آمد کووڈ 19 کے پھیلنے کے عمل کو موثر حد تک کم کرسکتا ہے۔
نئے کورونا وائرس جیسے وبائی امراض کے پھیلنے یا متعدی ہونے کی طاقت کے لیے ماہرین کی جانب سے ایک اصطلاح آر0 یا ناٹ کو استعمال کیا جاتا ہے۔


0 Comments