پہلی مرتبہ فٹبال کی دنیا کے دوسرے بڑے ٹورنامنٹ یوروکپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

واں سال شیڈول سب سے بڑے فٹبال کے مقابلے یورو کپ کے انعقاد میں اب محض 100دن باقی ہیں تاہم دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے اب اولمپکس مقابلوں کے ساتھ ساتھ یورو کپ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔کورونا وائرس یورپ میں سب سے زیادہ تیزی سے اٹلی میں پھیل رہا ہے اور یورو کپ کے چند میچز کی میزبانی اٹلی کے دارالحکومت روم کو کرنی ہے۔یوئیفا کے مطابق تمام مقامات اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں تیار ہیں اور ٹکٹوں کی طلب آسمان پر پہنچ چکی ہے اور ہمیں سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں، ہمیں کورونا وائرس کے علاوہ کسی چیز سے خطرہ نہیں کیونکہ ابھی تک اس کے نتائج کے بارے میں کسی کو علم نہیں لہٰذا اس وائرس سے ایونٹ کے انعقاد کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔



Post a Comment

0 Comments