طالبان قیدیوں کی رہائی روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں، بس گارنٹی ہونی چاہیے کہ طالبان قیدی دوبارہ جنگ نہیں لڑیں گے۔افغان صدر اشرف غنی
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا ، انہوں نے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، بس گارنٹی ہونی چاہیے کہ طالبان قیدی دوبارہ جنگ نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے شفاف طریقہ کار تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ایسا طریقہ بنایا جائے گا جس سے ملک میں مثبت تبدیلی آئے اور ی طریقہ جنگ بندی کی وجہ بھی بن جائے۔
طالبان قیادت کی طرف سے گارنٹی ہونی چاہیے کہ طالبان قیدی دوبارہ جنگ نہیں لڑیں گے۔ دوسری جانب امریکا نے افغانستان میں رہنے کا پلان بی تیار کرلیا ہے، پلان کے تحت امریکا نے اسپیشل کمانڈ فورسز تیارکی ہیں، ان کا بگرام سے 28 کلومیٹر دور ہیڈکوارٹر ہوگا، فوجی انخلاء کے بعد آئندہ دنوں میں یہ فورسز افغانستان میں آپریشن کریں گی۔
سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا ہے ، یہ صرف چار دن پہلے ہوا، جب افغانستان میں پانچ ہزار قیدی حکومت نے اور ایک ہزار افغان طالبان نے چھوڑنے ہیں۔


0 Comments