ساتھی کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق، کرسٹیانو رونالڈو نے خود کو قرنطینہ کرلیا


فٹبالراسوقت تک پرتگال میں قرنطینہ کریںگے جب تک انہیں یقین نہیں ہوجاتا کہ واپس جانے کا فیصلہ انکی اور دوسروں کی صحت کیلیے مثبت ہوگا.

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ساتھی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اس وائرس کے خوف سے خود کو الگ تھلگ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 3 روز قبل اٹلی کے شہر تورینو میں لیگ کا آخری کھیل کھیلا، جس کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑی ڈینیئل رگانی میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔
کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے ساتھیوں کے خالی سٹیڈیم میں بغیر شائقین کے میچ کھیلا تھا۔بعدازاں میچ جیتنے کے بعد ان تمام کھلاڑیوں نے اکٹھے تصاویر بھی بنوائیں جس کے چند روز بعد ہی ڈینیئل رگانی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب کرسٹیانو رونالڈو اپنی بیمار والدہ سے ملنے پرتگال میں موجود تھے، جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا۔
کھلاڑی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس وقت تک پرتگال میں قرنطینہ کریں گے جب تک انہیں اس بات کا یقین نہیں ہوجاتا کہ واپس جانے کا فیصلہ انکی اور دوسروں کی صحت کیلیے مثبت ہوگا۔خیال رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 189 افراد کے مزید ہلاک ہونے کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد ایک ہزار 16 ہوگئی۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ملک میں کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21.7 فیصد اضافہ ہوا جو کل 15 ہزار 113 ہوگئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments