’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے کی درست تشریح نہیں کی جا رہی،رانا ثناء اللہ

’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے کی درست تشریح نہیں کی جا رہی،رانا ثناء اللہ

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عورت مارچ ہونا چاہیے اور خواتین کو ان کے مکمل حقوق ملنے چاہیئں، اسلام نے ہی عورت کو تمام حقوق دیئے، میرا جسم میری مرضی کے نعرے کا تشریح درست نہیں کی جا رہی۔ہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ آٹا و چینی چوروں نے ملک میں بے پناہ مہنگائی کر دی ہے، موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں حکومت کو مہنگائی اور کاروبار ختم ہونے کی کوئی فکر نہیں، انہیں صرف نواز شریف کی صحت کی فکر ہے کہ وہ کہیں صحت مند نہ ہو جائیں ، اگر یہ حکومت مزید کچھ عرصہ رہی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، تمام اپوزیشن نے مشترکہ طور پر 2020 کو مڈٹرم انتخابات کا سال قرار دیا ہے۔نواز شریف کے دل کے علاج کے بعد اسی ماہ کے آخر میں وطن واپس پہنچیں گے اور اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کریں گے۔
کا تشریح درست نہیں کی جا رہی۔کی درست تشریح نہیں کی جا رہی۔ 
کی جا رہی۔

Post a Comment

0 Comments