میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے بعد پیمرا نے جیو نیوز کیخلاف کیا کام شروع کردیا؟ سینئر صحافی حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا


 جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گزشتہ روز نیب نے تحویل میں لے لیا تھا جنہیں آج عدالت میں پیش کرکے بارہ روز کا ریمانڈ بھی لے لیا ، اب سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ جیو نیوز کو بند کرنے یا پچھلے نمبروں پر دھکیلنے کے لیے پیمرا کی طرف سے کیبل آپریٹرز کو کالز موصول ہورہی ہیں
ٹوئٹر پر حامد میر نے لکھا کہ ’’ کیبلزآپریٹرز کو پیمرا کی طرف سے کالز موصول ہورہی ہیں کہ جیونیوز اردو کو بندکریں یا آخری نمبروں پر پھینکیں، نیب اور پیمرا دونوں دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آزاد ہیں لیکن دراصل وہ کسی کو خوش کرنے کے لیے آزاد میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں ،  صحافت جرم نہیں۔
انہوں نے نیب حوالات سے سامنےآنیوالی میر شکیل الرحمان کی تصویر بھی شیئرکی اور لکھا کہ ’’  جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کو ایک مرتبہ برطانوی راج کے دوران اہلی میں گرفتار کیاگیا  ، انہوں نے اپنی یہ تصویر لاک اپ کے باہر لی ، کئی سالوں کے بعد ان کے صاحبزادے میر شکیل الرحمان  کو بھی 2020 میں نیب کی طرف سے لاک اپ میں ڈالا گیا، ان کی یہ تصویر نیب حکام کی طرف سے لی گئی اور ایک دوسرے کیساتھ شیئرکی گئی ، صحافت جرم نہیں۔
اس سے قبل انہوں نے میر شکیل الرحمان کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’’ جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو نیب نے لاہور کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے صحافیوں نے انہیں گھیر لیا ، میر شکیل الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ نیب نے انہیں کبھی سنا ہی نہیں، ایک چھوٹے سے سیل میں بند کردیا، اس ٹوئیٹ کیساتھ بھی انہوں نے لکھا کہ صحافت جرم نہیں۔ 

Post a Comment

0 Comments