کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست میں انتظامیہ کی غلطی ثابت ہو گئی

5مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں بین کٹنگ کو غلطی سے آؤٹ دیا گیا



کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست میں انتظامیہ کی غلطی ثابت ہو گئی ہے۔ 5مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ میں بین کٹنگ کو غلطی سے آؤٹ دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 5مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوا اور بین کٹنگ کے آؤٹ کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ ہار گئیلیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ین کٹنگ کے آؤٹ پر نو بال چیک کرنے کیلئے اسٹمپ کیمرے کا غلط ری پلے چلا دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق براڈ کاسٹرز نے ایک ری پلے صحیح ایک غلط چلا دیا اور امپائر نے بھی غلط فیصلہ دے دیا تھا۔ کوئٹہ کی ٹیم پشاور کے خلاف 15 اوور میں 171 رن کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔بین کٹنگ جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر رہے تھے لیکن اننگز کے گیارہویں اوور کی چوتھی گیند پر وہ مڈ وکٹ پر لیونگ اسٹون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

Post a Comment

0 Comments