حکومت نے عورت مارچ کے انعقاد کیلئے مشروط اجازت دے دی

شرکاء کو غیر اخلاقی ، غیر مناسب پلے کارڈز، نعرے بازی اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی.

حکومت نے عورت مارچ کے انعقاد کیلئے مشروط اجازت دے دی، شرکاء کو غیر اخلاقی ، غیر مناسب پلے کارڈز، نعرے بازی اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عورت مارچ کے انعقاد کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عورت مارچ کے انعقاد کیلئے این و سی جاری کر دیا ہے۔
جاری این او سی کے مطابق عورت مارچ کے شرکاء کو غیر اخلاقی ، غیر مناسب پلے کارڈز، نعرے بازی اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ شرکاء کو پرامن رہ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا ہو گا۔ اگر مارچ کے دوران عائد کردہ شرائط کی خلاف ورزی کی گئی، تو این او سی منسوخ کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز عدالت نے بھی عورت مارچ روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

Post a Comment

0 Comments