![]() |
| اٹلی کے آرمی چیف |
اٹلی کے آرمی چیف کو کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد جنرل فیڈیریکو بوناٹو نے قائم مقام آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
یال رہے کہ اٹلی میں اتوار کے روز کرونا وائرس کی وجہ سے 133 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 366 ہوگئی ہے۔
ایک ہی دن میں کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 5 ہزار 883 سے بڑھ کر 7 ہزار 375 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں تیزی سے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے حکومت نے ایک کروڑ 60 لاکھ لوگوں کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔


0 Comments