اسلام آباد: این ڈی ایم اے کے مطابق چین کا ایک اور خصوصی طیارہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے سے متعلق طبی آلات لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا سے نمٹنے کے لئے چین کا مشکل گھڑی میں پاکستان کیساتھ بھرپور تعاون جاری ہے ، چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز آج اسلام آباد پہنچ گیا۔ اسلام آبادائرپورٹ پر چین کے سفیر نے کورونا کے تدارک سے متعلق امدادی سامان چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے حوالے کیا ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ووہان سے آنیوالی خصوصی پروازمیں تقریبا 6 ٹن سامان بھیجا گیا ہے جس میں 15 وینٹی لیٹرز، این 95 ماسک اور دوسری طبی اشیا شامل ہیں۔ ووہان سے آنیوالا یہ پانچواں امدادی جہاز ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے اعلان کیا کہ اتھارٹی نے پاکستان میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کام کرنے والے تمام فرنٹ لائن ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرامیڈکس ، مینجمنٹ اسٹاف اور لیب ورکرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم شروع کردی ہے۔


0 Comments