![]() |
| Pakistan |
کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں ہزاروں افراد کو ہلاک کر ڈالا ہے جبکہ لاکھوں افراد اس سے متاثر ہیں- لیکن یہ معاملہ انسانوں تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کے متاثرین میں کہیں نہ کہیں جانور بھی موجود ہیں-
لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کے گھروں تک محدود ہو جانے کے بعد اب تک متعدد جانور بھی ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک بڑی تعداد موت کے قریب پہنچ چکے ہیں-
لاک ڈاؤن کے بعد کراچی کی مصروف ترین شاہراہیں بھی اب ویرانی کا شکار نظر آتی ہیں جبکہ آوارہ اور اسیر دونوں ہی طرح کے جانوروں کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑکوں پر موجود جانور ابھی بھی کسی نہ کسی طرح اپنی خوراک کا انتظام کر رہے ہیں۔
تاہم پالتو جانور فروخت کرنے والی مقامی دکانوں سے جانوروں کے بھوک سے چلانے اور مرنے کی آوازیں آرہی ہیں- کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کے جانور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں-
ابھی تک کورونا وائرس سے پاکستان میں 2400 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 35 اموات بھی واقع ہوچکی ہیں۔ ملک کا ایک بڑا حصہ ابھی بھی لاک ڈاؤن کی زد میں ہے۔ تاہم حال ہی میں عائشہ چندری گڑھ اور ان کی ACF اینیمل ریسکیو کی ٹیم نے جانوروں کو نکالنے کے لئے سندھ حکومت کے خصوصی احکامات پر کچھ دکانیں کراچی میں کھولی ہیں۔ جو کچھ اس نے وہاں پایا ، وہ ایک خوفناک کہانی ہے۔
عائشہ چندری گڑھ کے مطابق “ دکانوں میں 70 فیصد جانور مردہ پائے گئے جبکہ باقی 30 فیصد کی حالت بھی انتہائی دردناک تھی- دکاندار اب بھی بہت سارے جانور ہمارے حوالے نہیں کر رہے جنہیں مدد کی ضرورت ہے“-
ان جانوروں تک ہوا اور روشنی نہ پہنچنے کے ساتھ، پنجروں میں پھنسی ہوئی کئی بلیوں اور کتوں کو شدید پانی کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔



0 Comments