![]() |
| Turkish New Historical Series |
ترکی کا اسلامی تاریخی ڈرامہ ارتغل غازی کی شاندار مقبولیت کے بعد ترکی کے تاریخی واقعات پر مبنی آنے والی نئی اسلامی تاریخی ڈرامے جو سال 2020 میں پیش کی جاۓ گی۔
1: نظام عالم (The Great Seljuks)
![]() |
| The Great Seljuks Series |
ترکی کا ڈرامہ نظام عالم ایک اسلامی تاریخی ڈرامہ ہیں جو کہ عظیم سلجوقی سلطنت پر بنایا گیا ہے ۔
یہ ڈرامہ عظیم سلجوقی بادشاہ ملک شاہ کی بادشاہت پر بنایا گیا ہے ۔ اس تاریخی ڈرامے کی ابتک 5 اقساط ریلیز ہو چکے ہیں ۔ جو کہ بہت زیادہ مقبول ہوچکی ہیں ۔
ترکی کے اس ڈرامے میں مسلمانوں کی عطیم سلطنت سلجوق سلطنت کے عروج کے زمانے میں ایرانی شیعہ حسن بن صباح کی انتہائی خطرناک خفیہ تنظیم حشاشین کے ساتھ کشمکش دکھائی گئی ہے۔ حشاشین تنظیم کیسے کام کرتی تھی، اور کیسے کیسے ظلم ڈھاتی تھی اور سلجوق سلطنت کیسے اس کے خلاف برسرپیکار رہی۔
ڈرامے کا آغاز سلجوق سلطان الپ ارسلان کی ایک جنگ اور جنگ میں فتحیابی کے بعد اچانک الپ ارسلان کی شہادت اور پھر اس کے بیٹے سلطان ملک شاہ کے حکمران بننے سے ہوتا ہے۔
شاشین (Assassins)
حشاشین (Assassins) جس کو باطنیان بھی کہتے ہیں۔ایک دہشت پسند اور خفیہ جماعت تھی جس کی بنیاد حسن بن صباح نے رکھی۔ اور انکا مرکز” الموت” میں قلعہ الموت تھا۔ اس جماعت کا خاتمہ ہلاکو خان کے ہاتھوں ہوا۔ جس نے قلعہ الموت کو فتح کرکے حسن بن صباح کے آخری جانشین رکن الدین کو گرفتار کرلیا اور ہزاروں فدائیوں کو بڑی بے رحمی سے قتل کر دیا۔
قلعہ الموت (Alamut Castle) بحیرہ قزوین کے نزدیک صوبہ جیلان، ایران میں ایک پہاڑی قلعہ تھا۔ یہ موجودہ تہران، ایران سے تقریبا 100 کلومیٹر (60 میل) کے فاصلے پر ہے۔ حسن بن صباح کی قیادت میں یہ دہشت پسند اور خفیہ جماعت حشاشین (Assassins) کا مرکز رہا۔ اس قلعہ اور جماعت کا خاتمہ ہلاکو خان کے ہاتھوں ہوا۔
حشاشین کی ابتدا کے شواہد 1080ء میں ملتے ہیں۔ حشاشین کے ماخذ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ایک دشوار کا م ہے کیونکہ زیادہ تر معلومات ان کے مخالفین کے حوالے سے ہیں۔ اور 1256 ءمیں ہلاکو خان کے ہاتھوں قلعہ الموت کی فتح کے وقت اس تنظیم کے بارے میں اکثر معلومات بھی ضائع ہو گئیں۔ البتہ حسن بن صباح کے اس تنظیم کے بانی ہونے کے بارے میں شواہد موجود ہیں۔
حسن بن صباح کی تنظیم میں درجہ بندیاں تھیں۔ اور اس کے ادبی کارکنان جن کو مہلک قاتلوں کی حیثیت سے تربیت دی جاتی تھی انہیں فدائی کہا جاتا تھا جو کہ حشاشین کے نام سے مشہور تھے۔
یہی لفظ حشاشین انگریزی لفظ
(Assassins)
کی بنیاد ہے۔
2
جلال الدین خوارزم شاہ سیریز:
مشہور ترکی ڈرامہ ارتغل غازی کے پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے جلال الدین خوارزم شاہ کے نام سے ایک اور تاریخی ڈرامہ بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔
اس سیریز کا پہلا سیزن 13 اقساط پر مشتمل ہے جو کہ جنوری 2021 میں ریلیز ہوگی۔
سیریز میں حصہ لینے کے لئے ازبکستان اور ترکی کے تجربہ کار اداکار راغب ہوئے ، جن کی سخت کاسٹنگ ہوئی۔
اداکاروں کو جنگ کے مناظر میں حصہ لینے ، گھوڑوں کی سواری اور باڑ بازی سیکھنے کے لیے خصوصی تربیت حاصل کرنا پڑی۔
200 سے زائد درزیوں نے ازبک اور ترک فنکاروں کے خاکوں پر مبنی تاریخی ملبوسات کی تخلیق پر کام کیا۔ استنبول سے 750 کلومیٹر دور صحرائی جنگ کے مناظر اکسارے میں فلمایا گیا تھا۔
![]() |
| Barbaros Series |





0 Comments