2020 میں آنے والی ترکش اسلامی تاریخی ڈرامے

 

Turkish New Historical Series  2020 |||  Turkish New Historial Dramas 2020
Turkish New Historical Series


ترکی کا  اسلامی تاریخی  ڈرامہ ارتغل غازی کی شاندار مقبولیت کے بعد ترکی کے تاریخی واقعات پر مبنی  آنے والی  نئی  اسلامی  تاریخی  ڈرامے  جو سال 2020 میں پیش کی  جاۓ گی۔


1: نظام عالم (The Great Seljuks)


Uyanis Buyuk Selcuklu  ||  The Great Seljuks Series
The Great Seljuks Series


ترکی کا  ڈرامہ نظام عالم ایک اسلامی  تاریخی  ڈرامہ  ہیں جو کہ  عظیم سلجوقی  سلطنت  پر بنایا  گیا ہے ۔

یہ  ڈرامہ عظیم سلجوقی  بادشاہ ملک شاہ  کی بادشاہت  پر بنایا  گیا ہے ۔ اس تاریخی  ڈرامے کی ابتک 5 اقساط  ریلیز ہو چکے ہیں ۔ جو کہ  بہت زیادہ مقبول  ہوچکی ہیں ۔

ترکی کے اس ڈرامے میں مسلمانوں کی عطیم سلطنت سلجوق سلطنت کے عروج کے زمانے میں ایرانی شیعہ حسن بن صباح کی انتہائی خطرناک خفیہ تنظیم حشاشین کے ساتھ کشمکش دکھائی گئی ہے۔  حشاشین تنظیم کیسے کام کرتی تھی، اور کیسے کیسے ظلم ڈھاتی تھی اور سلجوق سلطنت کیسے اس کے خلاف برسرپیکار رہی۔ 

ڈرامے کا آغاز سلجوق سلطان الپ ارسلان کی ایک جنگ اور جنگ میں فتحیابی کے بعد اچانک الپ ارسلان کی شہادت اور پھر اس کے بیٹے سلطان ملک شاہ کے حکمران بننے سے ہوتا ہے۔

شاشین (Assassins)

حشاشین (Assassins) جس کو باطنیان بھی کہتے ہیں۔ایک دہشت پسند اور خفیہ جماعت تھی جس کی بنیاد حسن بن صباح نے رکھی۔ اور انکا مرکز” الموت” میں قلعہ الموت تھا۔ اس جماعت کا خاتمہ ہلاکو خان کے ہاتھوں ہوا۔ جس نے قلعہ الموت کو فتح کرکے حسن بن صباح کے آخری جانشین رکن الدین کو گرفتار کرلیا اور ہزاروں فدائیوں کو بڑی بے رحمی سے قتل کر دیا۔

قلعہ الموت (Alamut Castle) بحیرہ قزوین کے نزدیک صوبہ جیلان، ایران میں ایک پہاڑی قلعہ تھا۔ یہ موجودہ تہران، ایران سے تقریبا 100 کلومیٹر (60 میل) کے فاصلے پر ہے۔ حسن بن صباح کی قیادت میں یہ دہشت پسند اور خفیہ جماعت حشاشین (Assassins) کا مرکز رہا۔ اس قلعہ اور جماعت کا خاتمہ ہلاکو خان کے ہاتھوں ہوا۔

حشاشین کی ابتدا کے شواہد 1080ء میں ملتے ہیں۔ حشاشین کے ماخذ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ایک دشوار کا م ہے کیونکہ زیادہ تر معلومات ان کے مخالفین کے حوالے سے ہیں۔ اور 1256 ءمیں ہلاکو خان کے ہاتھوں قلعہ الموت کی فتح کے وقت اس تنظیم کے بارے میں اکثر معلومات بھی ضائع ہو گئیں۔ البتہ حسن بن صباح کے اس تنظیم کے بانی ہونے کے بارے میں شواہد موجود ہیں۔

حسن بن صباح کی تنظیم میں درجہ بندیاں تھیں۔ اور اس کے ادبی کارکنان جن کو مہلک قاتلوں کی حیثیت سے تربیت دی جاتی تھی انہیں فدائی کہا جاتا تھا جو کہ حشاشین کے نام سے مشہور تھے۔

یہی لفظ حشاشین انگریزی لفظ

(Assassins)

   کی بنیاد ہے۔

            

جلال الدین خوارزم شاہ سیریز:

Mendirman Jaloliddin Series || Mendirman Jaloliddin Series Release Date
Mendirman Jaloliddin Series

 مشہور  ترکی  ڈرامہ  ارتغل غازی کے  پروڈیوسر  مہمت بوزداغ نے جلال الدین خوارزم شاہ کے نام سے ایک اور تاریخی ڈرامہ بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔

اس سیریز کا پہلا سیزن 13 اقساط پر مشتمل ہے جو کہ جنوری 2021 میں ریلیز ہوگی۔

سیریز میں حصہ لینے کے لئے ازبکستان اور ترکی کے تجربہ کار اداکار راغب ہوئے ، جن کی سخت کاسٹنگ ہوئی۔

اداکاروں کو جنگ کے مناظر میں حصہ لینے ، گھوڑوں کی سواری اور باڑ بازی سیکھنے کے لیے خصوصی تربیت حاصل کرنا پڑی۔

200 سے زائد درزیوں نے ازبک اور ترک فنکاروں کے خاکوں پر مبنی تاریخی ملبوسات کی تخلیق پر کام کیا۔ استنبول سے 750 کلومیٹر دور صحرائی جنگ کے مناظر اکسارے میں فلمایا گیا تھا۔


3۔ Barbarosa Series : 
Barbaros series Release Date ||  Barbaros Series Poster||
Barbaros Series
مشہور  ترکی ڈرامہ سیریل ارتغل غازی میں ارتغل کا کردار ادا کرنے والے ممتاز اداکار انجن التان ایک اور  تاریخی ڈرامے  میں 
خیرالدین باربروز کا کردار ادا کرتے ہوئی نظر آینگے۔ٹی آر ٹی 1 نے امید ظاہر کی ہے کہ اس شو کو وہی مقبولیت حاصل ہوگی جوارتغل غازی ڈرامہ.نے حاصل کی تھی۔بہرحال ، پیداواری لاگت کے بعد ، اس کو دوسرے سیزن کی تجدید کے لئے کم سے کم 7٪ کی درجہ بندی کی ضرورت ہوگی۔شو میں تین سال کام جاری ہے اور پروڈکشن کا مقصد 2021 کے اوائل میں جولائی کے وسط میں ریلیز ہونا تھا۔



Post a Comment

0 Comments